در نایاب: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی ہدایت پر پارکنگ اوور چارجنگ پر پورے شہر میں کریک ڈاؤن، متعدد پارکنگ سائٹس اور پلازوں کے ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گولڈن مارکیٹ بند روڈ یتیم خانہ غیر قانونی پارکنگ سٹیںڈ جبکہ ڈی پلازہ رنگ محل شاہ عالم پارکنگ سٹینڈ اوورچارجنگ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ میزان بینک سرکلر روڈ نادرہ آفس ساندہ روڈ کو اوورچارجنگ پر نوٹس و جرمانے کردیئے گئے۔ گھوڑے شاہ شالیمار، امین چوک بند روڈ پارکنگ سٹینڈ اور زہدہ ویلفئر ہسپتال شالا مار لنک روڈ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
نیازی پارکنگ اسٹیںڈ مالی پورہ روڈ کو اوورچارجنگ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شہریوں سے ناجائز منافع خوری کرنے پر 13 پارکنگ کنٹریکٹرز کو 3 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ کمشنر آفس کے مطابق 2 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انفورسمنٹ انسپیکٹرز نے متفرق چیکنگ کے دوران باقی کارروائیاں کی۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ پارکنگ اوور چارجنگ پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شکایات موصول ہونے پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، روزانہ ٹیمیں ریڈ کریں گی۔