ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا 

ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کوئٹہ اور کراچی سے  لاہورآنے والی 8 ٹرینیں تاخیر کا شکار ،  ایئرپورٹ پر14 پروازیں منسوخ،3 تاخیر کا شکار ہوئیں  جس سے  شہریوں  کومشکلات کا سامنا  کرنا پڑا۔

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور کراچی سے  لاہورآنے والی 8 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں  جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شاہ حسین تین گھنٹے ، عوام ایکسپریس اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے20منٹ،جعفر ایکسپریس2 گھنٹے 10منٹ،خیبر میل ایک گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار  ہوئی ۔کراچی ایکسپریس، تیزگام ایک گھنٹہ20 منٹ اورعلامہ اقبال ایکسپریس بھی  ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ۔

واضح رہے کہ ،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہ کرنا پڑا۔ٹرینوں کی تاخیر  کی وجہ سے  مسافر پلیٹ فارم پر بیٹھے ٹرین آنے کے انتظار  کر تے رہے ۔

دوسری جانب  لاہورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں  جبکہ 3 فلائٹس  تاخیر کا شکار ہیں،ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 ،ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318،کراچی جانے والی پرواز پی کے 313  کومنسوخ کردیاگیا،دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 ،کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 ،کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 ،کراچی سے آنے والی پرواز پی ایف 141 ،کراچی جانے والی پرواز پی ایف 142 ،کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 520 ،کراچی جانے والی پرواز ای آر521  اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 307  کو بھی منسوخ  کردیاگیا ۔