پاکستان ہاکی کیلئے حکومتی سطح سے اچھی خبر آگئی

Hockey
کیپشن: Hockey
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی ) جونئیر ایشیا کپ ہاکی کی تیاریوں کے لیے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جونئیر ٹیم کا کیمپ لگانے کی اجازت مل گئی۔

پاکستان ہاکی کے لیے حکومتی سطح سے اچھی خبر آگئی، پی ایچ ایف کو جونئیر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے کیمپ لگانے کی اجازت مل گئی، ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کیمپ کے لیے بائیو ببل بنائے گی، کیمپ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

 فیڈریشن نے ملک بھر سے 35 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے طلب کر رکھا ہے، کھلاڑیوں میں رانا وحید، معین شکیل، غضنفر علی، وقار علی، محسن خان، عمیر ستار، عقیل احمد، عبداللہ، رومان خان، محب اللہ،مرتضی یعقوب، حماد انجم، حنان شاہد، علی رضا، شاہزیب خان، آصف حنیف، محسن حسن، انیس، حماد علی، اسامہ بشیر، وقار علی، سمیع اللہ، ارباز، رضوان علی، قیصر خان، زین اعجاز، علی عزیز، عدیل لطیف، عبدالمنان، ارشد لیاقت، محمد بلاول، عبدالرحمن، ابوزر، دانشاور تیمور شیخ کیمپ میں طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز رواں ہفتے کیمپ کے لیے کراچی میں رپورٹ کریں گے جہاں پہلے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز کے بعد کیمپ کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کوویڈ پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer