ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب بجٹ2020-21ء کی تیاری کیلئے آن لائن سسٹم متعارف

حکومت پنجاب بجٹ2020-21ء کی تیاری کیلئے آن لائن سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب بجٹ2020-21ء کی تیاری کے لیے اراکین اسمبلی کی آراء آن لائن پورٹل کے ذریعے لے گی۔ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اراکین تین سادہ مراحل کے تحت اپنی آراء محکمہ خزانہ کو ارسال کر سکیں گے۔
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ بجٹ2020-21ء کی تیاری کے لیے اراکین اسمبلی کی آراء آن لائن پورٹل کے ذریعے لی جائیں گی۔اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ کی جانب سے "آپ کی رائے" کے نام سے آن لائن پورٹل متعارف کروائی جا رہی ہے۔

پورٹل کی مدد سے تمام اراکین اسمبلی گھروں میں بیٹھ کر آن لائن سسٹم کے تحت محکمہ خزانہ کو حکومتی ترجیحات کے مطابق اپنی  آراء اور تجاویز سے آگاہ کر سکیں گے۔حکومت پنجاب کی جانب سے آن لائن پورٹل کے ذریعے رائے شماری کا فیصلہ کورونا وائرس پر کنٹرول کے لیے سماجی فاصلوں کی پابندی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لاک ڈائون میں مزید 14 روز کی توسیع کا اعلان کردیا ہے،  تاہم حجام، مکینک ، درزی سمیت کنسٹرکشن سیکٹر کو مکمل کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے  لیکن مارکیٹس،  سینما سمیت دیگر تمام پبلک مقامات بند رہیں گے۔  وفاق کی جانب سے صوبوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer