ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کے تقرر وتبادلے

ججز کے تقرر وتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب حکومت نے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مختلف خصوصی عدالتوں میں تعینات کردیا جبکہ دو ڈسٹرکت اینڈ سیشن ججز کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں۔

 پنجاب حکومت کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق تقرری کے منتظر سیشن جج صہیب احمد رومی سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ محمد ارشد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولہور محمد ابراہیم اصغر کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں جبکہ ان کی جگہ چوہدری عبدالرشید عابد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولہور تعینات کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان غلام مرتضی کی خدمات بھی حکومت کو واپس کردیں۔ پنجاب حکومت نے انکی جگہ آصف مجید اعوان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان تعینات کردیا۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چار ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کردی جائیں گی۔