موجیں ختم، کل سے تمام محکموں کے سیکرٹریزکو دفاتر میں آنے کی ہدایت

موجیں ختم، کل سے تمام محکموں کے سیکرٹریزکو دفاتر میں آنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نے کل سےتمام محکموں کےسیکرٹریزکو دفاتر میں آنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام محکموں کے سیکرٹریز کل سے اپنے اپنے دفاتر میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اوراپنے عملے کے دیگر ملازمین کودفاترمیں بلانا یا نہ بلاناسیکرٹریزکی صوابدید پر ہوگا،ذرائع کے مطابق سیکرٹریز کی مرضی ہوگی کہ کن کن ملازمین کو دفتر بلائیں اور کن کو گھر بیٹھ کر آن لائن کام کرنے کی ہدایت کریں,اس حوالے سے تمام سیکرٹریز کو حکومت کی جانب سے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سرکاری، پرائیوٹ اداروں نے اپنے ملازمین کو گھروں میں کام کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ کورونا سے بچا جاسکے،ایف بی آر نے بھی افسران کو ریفنڈز ادائیگی کے لئے تصدیق کےعمل کو تیز کرنےکی ہدایت کی اور ریجنل ٹیکس دفاتر نے افسروں کو گھروں میں آئی ٹی سسٹم تک رسائی دے دی،تاکہ گھروں میں بیٹھ کر کام جاری رکھا جائے۔

دوسری جانب ایسے حالات میں وفاقی حکومت اوروزارت ریلوے کی جانب سےسرکاری دفاتر کے اوقات کارپر محکمہ ریلوے میں عملدرآمد نہ ہوسکا، ریلوے ورکشاپس کے ملازمین کو کورونا وائرس کےخدشات کے باوجود ڈیوٹی ٹائمنگ میں ریلیف نہ مل سکا۔
مختلف ڈویژنزمیں ورکشاپس کی ٹائمنگ ہی طےنہ کی جاسکی، راولپنڈی سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیوز ورکشاپس میں مزدوروں کےلیےٹائمنگ صبح 8 بجکر30 منٹ سے دوپہر1بجکر30 منٹ مقرر، لاہور کی تمام ورکشاپس می‍ں ڈیوٹی ٹائمنگ صبح ساڑھےآٹھ سے دوپہرساڑھے تین تک مقرر کی گئیں۔

 چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں  کورونا وائرس اب تک 1 لاکھ 15 ہزار افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ 18لاکھ سے زائد افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer