498 قیدیوں کی کورونا رپورٹ آگئی

498 قیدیوں کی کورونا رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کیمپ جیل میں مشتبہ کرونا وائرس کے 512 قیدیوں میں سے 498 رپورٹ موصول ہوگئیں۔439 نیگٹوجبکہ 59کی رپورٹ مثبت جبکہ 15سٹاف ممبران کے کروائے ٹیسٹوں کی تمام رپورٹس موصول ہوگئیں, ایک میں مثبت جبکہ چودہ کارزلٹ منفی آیا ۔

کیمپ جیل میں 23مارچ کوقیدی میں کروناوائرس مثبت آنے کے بعد512قیدیوں اور 15سٹاف کے ممبران کوقرنطینہ سنٹرمیں رکھا گیا۔ محکمہ صحت نے جیل حکام کی درخواست پران تمام قیدیوں اور سٹاف کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جس میں اب 498قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت ائیں جبکہ 1سٹاف ممبرمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

پہلے چار قیدیوں کوسروسزہسپتال منتقل کیا گیاتھا جبکہ دیگرکاجیل کے اندرقائم کردہ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے بدھ تک باقی 14قیدیوں کی رپورٹس بھی موصول ہوجائیں گی جسکے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ صحت مندہونے والے قیدیوں کوواپس بیرکس میں بھجوایا جائےجہاں پر روزانہ کی بنیاد پرجراثیم کش سپرے کروایا جاتا ہے۔جبکہ جیل سے 15سوسے زائدقیدی دیگرجیلوں میں منتقل کرنے سے سماجی فاصلوں کے اقدامات پرعملدرامدکرواکرمہلک وائرس پر بہترطریقے سے قابو پایا جاسکے.

خیال رہے پاکستان میں کرونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعد تعداد 96ہوگئی۔ کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5ہزار 716ہوگئی، پنجاب میں 2ہزار826، سندھ میں ایک ہزار، 452مریض، خیبرپختونخوا میں 800، گلگت بلتستان میں 233 اور بلوچستان میں 231کیس، اسلام آباد میں 131 اور آزادکشمیر میں 43مریض زیرعلاج ہیں۔
پنجاب میں اس وقت سب سے ذیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں کورونا کے مزید 13 مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں  کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 458 ہو گئی، پنجاب میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار786 ہے، صوبے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2826 ہو گئی، کورونا سے ابتک لاہور میں 11، پنجاب میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں ابتک 508 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔