ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا

چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اقوام عالم میں پاک چین دوستی مثالی رہی۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر چین، پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔ چین نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا.

چین نےکورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیکر دوستی کاحق ادا کردیا۔ پاک چین تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے۔  ترجمان نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر‏ کاکہنا ہے کہ چین نےکورونا کے خلاف ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا بھرپور خیال رکھا۔
ترجمان نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر‏ کاکہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو 33 ہزار 744 حفاظتی کٹس فراہم کیں۔فیس ماسک ، دس ہزار ٹیسٹنگ کٹس ،36 وینٹی لیٹرز، 180 تھرامامیٹر، 100 تھرمل اسکینرز بھی دیئے.
ترجمان کاکہنا ہےکہ چین نےہزاروں کی تعداد میں گلوز، چشمے، سینیٹائزرز، میڈیکل ماسک بھی فراہم کئے۔ چین نے خصوصی لباس کی تیاری کیلئے کپڑا بھی فراہم کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔ چینی طبی ماہرین اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور خیبرپختونخواہ گئے۔پاک، چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔
اس سے پہلے کشمیر ایشو پر چین نے بھارت کو صاف کہا کہ کشمیر کے معاملے پر وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چین پاکستان کو  گرے لسٹ سے نکالنے کیليے بهی پاکستان کی پوری سپورٹ کر رہا ہے.

پاکستان کے چین سے بڑھتے تعلقات اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی اس کے دشمنوں کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔ چین کا شمار دنیا کے ان مضبوط ترین ممالک میں ہوتا ہے جب کہ پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں کے مابین تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ پاک چین باہمی رشتے کو بہت زیادہ اہمیت حاصل رہی ہے۔ اس ليے تو ہم کہتے ہیں پاک چین دوستی زندہ باد!