(جنیدریاض)سکول ایجوکیشن کا جاری کردہ ہوم ورک طلباء میں تقسیم نہ کیا جا سکا,اگلی کلاسز میں پروموٹ کے لئے طلباء کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے محکمہ سکول ایجوکیشن کا جاری کردہ ہوم ورک طلباء میں تقسیم نہ کیا جا سکا،چھٹیوں کا ہوم ورک والدین کو سکول بلوا کردیا جانا تھا, طلباء کو چھٹیوں کے کام کی بنیاد پر اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جانا ہے، ہوم ورک نہ ملنے پر طلباء کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے،فون نمبرز کے غلط اندارج سےتاحال والدین کو ہوم ورک نہ دیا جاسکا.
ماہر تعلیم آصف گوہرکا کہناتھا کہ والدین کے پاس سمارٹ فون نہ ہونے سے ہوم ورک کی ترسیل ممکن نہیں،فوٹو کاپی کی دکانیں بند ہیں اس لئے ہارڈ کاپیز فراہم کرنا بھی ممکن نہیں،سکولوں کے باہرہوم ورک آویزاں کرنا بھی ممکن نہیں،سکول ایجوکیشن کا کہناتھا کہ ہوم ورک کی تقسیم کے لئے سکول سربراہان والدین سے رابطے میں ہیں، ہوم ورک کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تین لاکھ سے زائد طلباء کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کے لئے گھر پر پہلے سے موجود کتابوں کو دیکھ کر ہوم ورک مکمل کریں گے جس کے بعد انھیں اگلی جماعت میں پرمووٹ کیا جانا ہے،اساتذہ طلباء اور ان کے والدین کو فون کرکے چھٹیوں کے کام کی ہدایت جاری کریں گے۔ ہوم ورک مکمل کرنے والے طلباء کو ہی اگلی جماعت میں پرموٹ کیا جائے گا۔
ہرطالب علم کو چھٹیوں کا کام پہنچانا سکول سربراہان کی ذمہ داری ہے،اس تمام تر عمل میں حکومت کی جانب سے کو رونا وائرس سے متعلق جاری ہدایات کا خاص خیال رکھا جائے گا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ہوم ورک کی تقسیم کے لئے سکول سربراہان کو ہدایات جاری کیں تھیں،مگر شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن میں طلباء کو چھٹیوں کا ہوم ورک فراہم نہیں کیا جاسکا۔