ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون بڑھا دیا گیا

لاک ڈائون بڑھا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا کےمزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 2826 تک جا پہنچی ہے جب کہ 24 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق کی۔عثمان بزدار کے مطابق 1059 عام شہری، ڈی جی خان اور ملتان کے 701 زائرین، 89 قیدی اور 977 تبلیغی جماعت کے ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

  کورونا وائرس  کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کو 23 دن ہوگئے ہیں،کچھ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے،گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے ہونیوالے اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا کہ لاک ڈائون میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ متفقہ ہوگا ،جو فیصلہ وفاق کرے گا سب قبول کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق ملک بھر میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا، تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز 14 اپریل آج  سے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی کوآرڈی نیشن کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے درخواست کی کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان  آج کیا جائے گا اور تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز بھی 14 اپریل سے کھول دیا جائے گا۔

24 نیوز کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت جاری اجلاس میں لاک ڈائون میں مزید ترسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اب 30اپریل تک لاک ڈائون جاری رہے گا۔لاک ڈاون میں توسیع سے متعلق کابینہ ارکان میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے،کابینہ اجلاس میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
 

 دوسری جانب تاجربرادری مارکیٹیں کھلوانے کیلئے متحرک ہوگئی ہے ،  پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے صدر بابر بٹ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور کہا کہ مار کیٹیں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولی جائیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer