کوروناکنٹرول کیلئے'اردو زبان 'میں مفت آن لائن کورس کا آغاز

کوروناکنٹرول کیلئے'اردو زبان 'میں مفت آن لائن کورس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خوف وہراس پھیلادیا ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے پی ایس ڈی ایف نے مختصر آن لائن کورس شروع کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، شہرمیں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد11ہے, لاہور میں کورونا کے 445 مصدقہ مریض ہیں،بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر13علاقوں کو سیل کیا گیا ہے،سنگین صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) اور آن لائن مائیکرو لرننگ پلیٹ فارم جی ناؤ بی کے تعاون سے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایک مختصر آن لائن کورس شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیےآغاز کیے جانے والے اس مختصر کورس کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس سے ہر شخص مستفید ہو سکتا ہے اور موذی مرض سے متعلق معلومات حاصل کرسکے گا، آن لائن مائیکرو لرننگ پلیٹ فارم ' جی ناؤ بی' کے تعاون سے شروع کیا جانے والا یہ کورس مفت ہے جس کی کوئی فیس نہیں ادا کرنی پڑے گی۔
علاوہ ازیں کورس مکمل کرنے والے شخص کو سنگاپور کے دی اسکول آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا,'اسٹے پروٹیکٹڈ ود انفیکشن کنٹرول اینڈ پریونشن 101 پروگرام' موضوع پر مبنی یہ کورس صارفین کو قدرت اور وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق سبق دے گا جو کہ اردو زبان میں بھی موجود ہے۔

یہ کورس معلوماتی ویڈیوز، ٹٹوریلز اور کوئز پر مشتمل ہے جب کہ اس کے دو مرکزی موضوعات ہیں ایک، انفیکشن کا پھیلاؤ اور دوسرا انفیکشن کی روک تھام، جس میں حفظانِ صحت کے اصول سے متعلق بھی بتایا جائے گا۔

واضح رہےگزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 192کیسز سامنے آئے اور 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2656 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer