ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ٹیسٹ منفی، 157 افراد قرنطینہ سے ڈسچارج

کورونا ٹیسٹ منفی، 157 افراد قرنطینہ سے ڈسچارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(عثمان علیم،قیصرکھوکھر) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کی پاکستان میں تباہ کاریاں جاری ہیں،  کورونا سے مزید 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی، ملک میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ آج ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں 41 کیسز اور مزید ایک ہلاکت،  پنجاب میں 204 کیسز اور مزید 3 ہلاکتیں،  خیبرپختونخوا میں 9 کیسز اور مزید ایک ہلاکت، گلگت بلتستان میں 9 کیسز، بلوچستان ایک جبکہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں 44 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 1097 مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کوروناوائرس کے مریضوں کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد  458 ہو گئی،  پنجاب میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار786 ہے، صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار826 تصدیق شدہ مریض ہیں، کورونا سے پنجاب میں 24 اموات ہوئیں جبکہ 508  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالا شاہ کاکو قر نطینہ میں رکھے گئے 157 افراد کو 14 روز مکمل ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا۔

 ڈی سی لاہور دانش افضال نے کالا شاہ کاکو قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ 157 افراد کو 14روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے،گھر میں روانہ کرنے سے قبل ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے،تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جس پر 157 افراد کو واپس گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں آئے ہوئے افراد کو بہترین سہولیات دی گئیں، قرنطینہ سنٹر گھر جیسا ماحول دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer