ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 3 اہلکار شہید،متعدد زخمی

شیخوپورہ کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 3 اہلکار شہید،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شیخوپورہ کے قریب گلبرگ تھانے کی پولیس موبائل ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اورملزم سمیت 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

 نشاط مل چنڈو سٹاپ فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب گلبرگ تھانے کی پولیس موبائل ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، جس میں سوار تین اہلکار شہید جبکہ ملزم سمیت 7 پولیس ملازمین شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پرپہنچ گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  موبائل اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں شہید ہونیوالوں میں ہیڈکانسٹیبل مجاہد الحسن،کانسٹیبل کوثر  اور ٹرینی اے ایس آئی اسدالرحمان شامل ہیں  جبکہ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیوراکبر خان،تفہیم مہدی،شاہد محمود،عامر سجاد،اکرم،غلام مصطفیٰ  ،مشرف اور اشتہاری مجرم اسلم ولد عبدالحکیم شامل ہے،ریڈنگ پارٹی کےانچارج سب انسپکٹر محمد اسلام معجزانہ طور پر حادثےمیں محفوظ رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer