ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا حمزہ شہباز کو بھجوایا گیا نوٹس اور سوالنامہ منظر عام پر آگیا

نیب کا حمزہ شہباز کو بھجوایا گیا نوٹس اور سوالنامہ منظر عام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو دیئے گئے نوٹس اور سوالنامے کی کاپی منظر عام پر آگئی، حمزہ شہباز کو 16 تاریخ کو سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق حمزہ شہباز اس سے قبل نیب کے سوالات کے مکمل جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، حمزہ شہباز کو 16 اپریل کو طلبی نوٹس میں مزید سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی ہے، حمزہ شہباز کو گزشتہ اور رواں برس جاری ہونے والے تمام طلبی کے نوٹس میں درج مختلف سوالات کے جوابات مانگے ہیں، 2005 سے لے کر اب تک کی تمام کمپنیوں کی سرمایہ کاری کمپنیوں پر قرض سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے ساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

حمزہ شہباز کو 2005 سے 2006 کی ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس میں لکھا گیا کہ حمزہ شہباز نے تین برسوں کی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں، 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں کی تفصیلی وضاحت پیش کرنےکا بھی کہا گیا ہے۔

  حمزہ شہباز کو اب تک موصول ہونے والے تحائف اور وصول کی جانے والی تنخواہ کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، نوٹس کے مطابق تمام تر تفصیلات کی عدم فراہمی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer