ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عفیفہ نصراللہ ) سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام صحافی خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں کام کرنے والی خواتین پر جنسی ہراسگی اور تشدد کے متعلق قوانین سے آگاہ کیا گیا۔

تقریب کی صدارت سرچ فار جسٹس کے چیئرپرسن افتخار مبارک نے کی، منتظمین نے خواتین کے ساتھ ہونے والے نامناسب سلوک اور ان پر تشدد کے حوالے سے آئین اور قانون کی مختلف دفعات کا ذکر کیا۔ منیجر سرچ فار جسٹس راشدہ قریشی نے خواتین کو مختلف مسائل میں قانون اور متعلقہ اداروں سے رجوع اور اس کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔