شریف خاندان سوگ میں ڈوب گیا، اہم شخصیت انتقال کرگئی

شریف خاندان سوگ میں ڈوب گیا، اہم شخصیت انتقال کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کزن میاں فاروق کی والدہ شمیم بی بی انتقال کرگئیں۔  میاں شہبازشریف ملک میں موجود ہونے کے باوجود مرحومہ کی آخری رسومات میں شریک نہ ہوئے۔

24سٹی 42 ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور شہبازشریف کے کزن میاں فاروق کی والدہ شمیم بی بی انتقال کرگئیں، اپنی تائی کے انتقال کی خبر سنتے ہی میاں محمد نواز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنے کزن کے گھر پہنچ گئے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔مرحومہ کی نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ جس میںمیاں نوازشریف سمیت سیاسی اورسماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

  یہ خبر پڑھیں۔۔۔مہنگی گاڑیاں استعمال کرنیوالوں کی بھی شامت آگئی، چیف جسٹس نے اہم رپورٹ طلب کرلی

تکلیف دہ بات یہ ہے کہ میاں محمد شہبازشریف نے اپنی تائی کی نمازجنازہ میں شرکت نہیں کی حالانکہ انہیں لاہور میں ہی پتہ چل چکا تھا کہ ان کی تائی انتقال کر گئی ہیں۔ اس کے باوجود اسے ستم ظریفی ہی کہیں گے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قریبی رشتوں پر سیاست کو ترجیح دی اور نمازجنازہ میں شرکت کی بجائے کراچی کے سیاسی دورے پر چلے گئے۔

واضح ر ہے کہ 29 اکتوبر 2004 کو جب میاں  محمد شریف جدہ  میں انتقال کر گئے تھے اس وقت بھی دونوں بھائیوں نے اپنے والد کے جنازے میں شرکت نہیں کی تھی۔ اس وقت تو یہ عذر پیش کیا گیا کہ پرویز مشرف کی حکومت نے انہیں پاکستان نہیں آنے دیا۔ اب شہبازشریف کو مرحومہ تائی کے جنازے میں شرکت سے کس نے روکا، یہ بات ہر کسی کی زبان پر ہے۔