ویب ڈیسک : ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
سعودی عرب میں عہدے کے ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد عدالت نے سابق آئی جی پولیس جنرل خالد بن قرار الحربی پر ڈیڑھ کروڑ ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔