ویب ڈیسک: صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے،اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا،الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین اپنی رائے دیں گے،اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔