بریکنگ نیوز : کرک میں تیل کے کنوؤں کی یومیہ پیداوار میں معقول اضافہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹد کے کرک میں واقع نیشپا  آئل فیلڈ  میں ایک کنویں کی پیداوار تین گنا بڑھ گئی، دو کنؤں کی پیداوار میں مجموعی طور  پر 1700 بیرل یومیہ اضافہ ہو گیا۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کا نیشپا لیز میں کنواں نمبر 10 اور 11 سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی مجموعی  پیداوار میں 1730 بیرل یومیہ کا شاندار اضافہ۔  

نیشپا کنواں 10- سے خام تیل کی پیداوار میں 900 بیرل کا اضافہ۔

نیشپا کنواں نمبر 10 کی پیداوار اب بڑھ کر 1340  بیرل یومیہ ہو گئی۔ 

اس سے پہلے نیشپا کنواں نمبر 10 سے 440 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی تھی۔ 

نیشپا کنواں 10 سے دسمبر 2020 سے تیل و گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ 

نیشپا کنواں نمبر 10 سے 34 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بھی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نیشپا ڈرلنگ لیز میں 56.45  فیصد حصہ کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔ 

او جی ڈی سی ایل اس وقت نیشپا لیز میں دس کنووں سے یومیہ 12200 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔ 

نیشپا کنواں نمبر 10 ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔