محسن نقوی نےچھوٹے گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی، بڑی سوسائٹیوں پر کوڑا ٹیکس لگے گا

Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی  لاہور ویسٹ  مینیجمنٹ کمپنی کی چھوٹے گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی، بڑی سوسائٹیوں پر کوڑا ٹیکس لگے گا۔

وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی بدھ کے روز ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس گئے، ایل ڈبلیو ایم سی عملے سے ملاقات ،کنٹرول روم ،آپریشن روم کامعائنہ کیا اور  کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے سےمتعلق اجلاس کی صدارت کی۔

کوڑا ٹیکس چھوٹے گھروں پر نہیں لگے گا

وزیراعلیٰ نے لاہور کی چند بڑی سوسائٹیز میں صفائی کا نیاقابل عمل پلان طلب کر لیا۔ سوسائٹیز میں کوڑا کرکٹ فروخت کرنے کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا
وزیراعلیٰ نے چھوٹے گھروں پر کوڑا کرکٹ کے چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی اور ایل ڈبلیو ایم سی کو کمپوزڈ فرٹیلائزر کی تیاری کیلئے پلانٹ فنکشنل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ہر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
عدم ادائیگی پر سوسائٹی کو کوڑا اٹھانے اور ڈمپنگ سائٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کا پلان
محسن نقوی نے کہا کہ کوڑا کرکٹ سے انرجی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔

لاہور سالڈ ویسٹ کمپنی کی مالی خود انحصاری

نگراں وزیراعلیٰ نے ایل ڈبلیو ایم سی کو مالی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پلان طلب کر لیا۔
کمپنی دبئی میں سالڈ ویسٹ کی سروسز فراہم کرنے کیلئے بڈ میں حصہ لے گی۔

اجلاس میں  چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر عامرمیر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شرکت کی، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی سردار اسلم وڑائچ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی، اجلاس میں سیکرٹری فنانس،کمشنرلاہور،ڈپٹی کمشنر او رمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔