شا ہد ندیم سپرا:لیسکو میں صارفین کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی اووربلنگ کرنے کا انکشاف ،سولر سسٹم سے ایکسپورٹ یونٹس کی مد میں تین کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سولر سسٹم سے ایکسپورٹ یونٹس سسٹم میں جمع کرنے سے لائن لاسز بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے تاہم کمپنی نے لائن لاسز میں اضافہ کی روک تھام کے لئے اووربلنگ کا سہارا لیا اور لائن لاسز کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے تین کروڑ یونٹ تک کی اووربلنگ کی گئی ۔
صارفین نے جولائی میں ایک کروڑ تیس لاکھ یونٹ کمپنی کو ایکسپورٹ کئے جبکہ اگست میں بھی سولر سسٹم سے صارفین نے ایک کروڑ چالیس لاکھ یونٹس ایکسپورٹ کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کے سدرن اور سینٹرل سرکل میں صارفین نے سولر سسٹم سے زیادہ بجلی ایکسپورٹ کی جبکہ کمپنی کے دیگر سرکلز میں بھی صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی بناکر ایکسپورٹ کی ۔