عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی،  خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے فوری بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں زیر حراست ہیں۔