مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدرجو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے مطابق تحقیقات کے ذریعے جوبائیڈن کے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کو جانچا جائے گا جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کاروباری معاملات سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں۔
اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر پیش کر رہے ہیں اس لیے پینل کے ذریعے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔