ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے آرمی چیف کا فیصلہ کون کرے گا؟ عمران خان کا دبنگ بیان

Imran Khan big decision
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف نے آخر کار حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ کرلیا ۔کہا کہ دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے ،مائنس ون فارمولا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ کال زیادہ دور نہیں رواں ماہ ہی دوں گا، آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک موخرکرنے پر بات کی ، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرے ،کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہو ،ہمیشہ کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے ، چیف جس کی تعیناتی بھی میرٹ پر ہونی چاہیے، نواز شریف جب پاکستان آئے گا تو تاریخی استقبال کروں گا ،کوئی ایسی بات نہیں کی تھی جس پر آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا۔

 ان کا مزید کہناتھا کہ دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے ،مائنس ون فارمولا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔موجودہ چیف الیکشن کمیشنر پاکستان کا نہیں ن لیگ کا ہے،ان کو معلوم ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے میچ نہیں جیت سکتے ،جب میری گرفتاری کی باتیں کی جا رہی تھی تو اپنا بیگ تیار کر لیا تھا ،بیک میں کتابیں رکھی تھی تا کہ جیل میں مطالعہ کرتا رہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا کہ اس وقت پاکستان میں کمزورترین حکومت ہے ،5 گھنٹے کی ٹیلی تھون پر 10 ارب روپے اکٹھے کئے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer