(جنید ریاض)آئندہ سال 2023 میں ٹرانسفر فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ قواعدوضوابط سے ہٹ کر تبادلوں پر افسران کےخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق آئندہ سال ٹرانسفر فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ سکول انفرمیشن سسٹم پر آن لائن دستیاب ہوگا۔ایک سکول میں سال سے کم عرصہ گزارنے, ویڈلاک پر ایک سے زیادہ بار تبادلہ کروانے والے بھی تبادلے نہیں کرواسکیں گے۔کمیٹی ٹیچر کے سابقہ تبادلوں کی سکرونٹی کرنے کے بعد تبادلہ کی درخواست منظور کرے گی۔میرٹ کے خلاف تبادلوں پر افسران کو بھی شامل تفتیش لایا جائے گا۔
گزشتہ روز ٹرانسفرپالیسی میں نئی شق کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسفر میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کی درخواست کو سکروٹنی کمیٹی مسترد نہیں کر سکے گی۔ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مسترد کرنے پراساتذہ ضلعی کمیٹی کو اپیل کرسکیں گے۔
اساتذہ کی جانب سے اپیل تین روز میں جمع کی جا سکے گی۔ ضلعی کمیٹی 7 روز میں اپیل پر فیصلہ کرکے اساتذہ کو آگاہ کرے گی۔ ٹرانسفر پالیسی میں مذکورہ شق کو شامل کرنے کے لئے وزیراعلی کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔