ڈالر کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں مزیدمہنگاہوگیا

Doller Stock exchange, interbank, IMF
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈالرکی اڑان تھم نہ سکی،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعدمزید مہنگاہوگیا۔

انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی، ڈالر آج بھی مہنگا ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 189 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 52 کی سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور  ڈالر انٹر بینک میں 1.75 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں3 روپے مہنگا ہوا۔یورو کی قیمت 4.10 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 5.10 روپے بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید1.50 روپے کے مزید اضافے سے 228.50 روپے سے بڑھ کر 230.00 روپے اور قیمت فروخت 1.75 روپے کے اضافے سے 228.75 روپے سے بڑھ کر 230.50 روپے ہوئی۔