ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبارکا تیزی کےساتھ آغاز ہوا۔
ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔پیر کی صبح اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی اور 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 48 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا اور اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہوگئی تھی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی سے 41862 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ منگل 6 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے پہلے بنیادی انڈیکس پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا تھا۔
پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیویڈنڈ ادا کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیویڈنڈ دینے کی بنیاد پر درجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔