(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دیں گے، ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو، پولیس افسران جوڈیشل انکوائری میں بتادیں انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 25 مئی 2022 کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے جس کے باعث لاہور میدان جنگ بن گیا تھا، اسی دوران متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔