(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
نکاح کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے جنید صفدر نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نانا اور نانی کی حسین یاد شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں، سابق وزیراعظم نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔
View this post on Instagram