ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی خلا سے کیسے نظر آئی؟

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی خلا سے کیسے نظر آئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گیارہ ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر المناک حملوں کے پورے 20 برس گزر جانے پر امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" نے ایک نادر تصویر جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تصویر میں حملے کے نتیجے میں اٹھنے والے دھوئیں کی بھاری مقدار کو خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایجنسی کی جانب سے نیویارک شہر میں ان حملوں کی جاری کی گئی تصویر خلا میں موجود ایجنسی کے ایک خلانورد نے لی تھی۔

ناسا کی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلانورد فرینک کول بیرٹسن سال 2001 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تھے اور انہوں نے خلا سے ان حملوں کا مشاہدہ کیا۔