موٹرسائیکل کا انجن آئی فون کے کیمرا کے لیئے نقصان دہ قرار

موٹرسائیکل کا انجن آئی فون کے کیمرا کے لیئے نقصان دہ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والا ارتعاش آئی فون کے کیمرا سسٹم کو متاثر کرسکتا ہے۔

 ایپل کے سپورٹ فورم  سے کی گئی ایک پوسٹ میں یہ بات سامنے آئی۔اس پوسٹ میں بتایا گیا  ہے کہ ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن خصوصاً طاقتور موٹر سائیکل انجن سے پیدا ہونے والا ارتعاش کمپنی کی ڈیوائسز کے کیمرا سسٹم کی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی آئی فون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ انجن کا ارتعاش ہینڈل بار اور چیسز کے ذریعے بھی ڈیوائس تک منتقل ہوسکتا ہے۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ  او آئی ایس اور کلوزڈ لوپ اے ایف سسٹمز کی کارکردگی مخصوص فریکوئنسی رینجز کی ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن سے متاثر ہوسکتی ہے۔ہمارا مشورہ ہے کہ آئی فون کو اس طرح کے ارتعاش سے بچائیں۔

اس پوسٹ میں ایپل کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اگر آئی فون کے ساتھ موٹرسائیکل یا اسکوٹر پر سفر کریں تو ارتعاش کم کرنے والی ایسیسری کا استعمال کریں تاکہ فون اور کیمرا سسٹم کے لیے خطرہ کم کیا جاسکے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر