(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار سلمان خان اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شُوٹنگ کے سلسلے میں آج کل ترکی میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے تاریخی کلیساؤں، عبادت گاہوں اور زیرِ زمین شہروں کی وجہ سے مشہور ترکی کے علاقے کپادوکیہ میں سورج طلوع ہونے کے مناظر کو انجوائے کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’طلوع آفتاب‘‘ کے ساتھ ہیش ٹیگ کپادوکیہ اور ترکی کا بھی استعمال کیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف نے بھی ترکی میں سیر سپاٹوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے ترکی کے پرچم کے ساتھ لال دل والے ایموجی کا استعمال کیا تھا۔