ٹرانسپورٹ کی بندش، مالکان نے حکومت کو آخری وارننگ دیدی

ٹرانسپورٹ کی بندش، مالکان نے حکومت کو آخری وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔ کہتے ہیں حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیازی اڈہ، پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے نیوز کانفرنس  کی۔کانفرنس میں مرکزی چیئرمین حاجی اکرم ذکی، سیکرٹری ملک ظفر، حاجی بجاش خان نیازی، میاں خان بلوچ اور اختر خان نیازی سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ 

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ جہاز، ٹرین، اورنج ٹرین چل سکتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا جواز سمجھ نہیں آتا۔ غریب آدمی کے گھر کا چولہا بند ہوگیا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ورنہ پورا ملک جام کردیں گے۔
مرکزی چیئرمین حاجی اکرم ذکی کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔