ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو ن فاتح

یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو ن فاتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دیکر عالمی نمبر ایک کا گرینڈ سلام جیتنے کا خواب  توڑ دیا۔

گزشتہ دو گرینڈ سلام فائنل ہارنے والے ڈینئل میدیدویو نے یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔سربیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ اس سال ہونے والے تین بڑے ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے ہیں اور وہ اپنے کیرئیر کا 21 واں ٹائٹل جیتنے کے لیے روسی کھلاڑی کے مدمقابل تھے۔اگر جوکووچ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت جاتے تو وہ دنیا کے چھٹے اور 1969 کے بعد ایک سال کے دوران ٹینس کے چاروں بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔