ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شخصیات پر زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی خاتون گرفتار

اہم شخصیات پر زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی خاتون گرفتار
کیپشن: Women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: مختلف شخصیات پر ریپ کے مقدمات درج کروانے والی خاتون پکڑی گئی ، خاتون نےلاہورسمیت دیگر شہروں میں زیادتی کےدس سے زائد جھوٹے مقدمات درج کراو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شخصیات پر زیادتی کےمقدمات درج کرانیوالی ملزمہ کاسراغ لگالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون زیادتی کے 10 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کراچکی ہے۔ ایم پی اے، محکمہ داخلہ، انکم ٹیکس افسروں سمیت دیگرپر مقدمات درج کرائے۔ عظمیٰ شہزادی نےتحریم، خنسہ، شازیہ اور طیبہ کےنام سےمقدمات درج کرائے۔

پولیس کے مطابق  خاتون کے خلاف بھی 7 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ فراڈ، چوری، دھمکیوں اور  دھوکہ دہی کے مقدمات شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے افسر کے خلاف گلشن راوی میں مقدمہ درج کرایا تھا، خنسہ کے نام سے انکم ٹیکس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

عظمیٰ کے نام سے ایک ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ تمام مقدمات کو جھوٹا ہونے کے باعث خارج کر دیا گیا۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور اہم شخصیات خاتون کو بھاری رقم ادا کر چکی ہیں۔