ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی ٹرپل سنچری مکمل

برائلر مرغی کے گوشت کی ٹرپل سنچری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی ٹرپل سنچری مکمل، ریٹ 306 پر فی کلو پر پہنچ گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 306 روپے کلو پر پہنچ گیا  جبکہ زندہ برائلرمرغی کا ہول سیل ریٹ 203 اورپرچون ریٹ 211 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے درجن پر پہنچ گیا جبکہ انڈوں کے فی درجن ریٹ میں اضافہ کے بعد پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 220 روپے ہو گیا۔

 دوسری جانب  مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔ کسٹرڈ اور کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے ہیں۔

فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ چلی، گارلک، بی بی کیو اور پیزا ساس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلور کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔