ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹوٹمنٹ بورڈ انتخابات:ن لیگ لاہور کو اپنا قلعہ ثابت کرنے میں کامیاب

کنٹوٹمنٹ بورڈ انتخابات:ن لیگ لاہور کو اپنا قلعہ ثابت کرنے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کنٹوٹمنٹ بورڈ کے انتخابات ، ن لیگ لاہور کو اپنا قلعہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 نشستوں میں سے 9 پر مسلم لیگ ن کامیاب۔ایک وارڈ میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے امیدوار صداقت محمود بٹ کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن نے پولنگ منسوخ کی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق  ن لیگ نے  لاہورمیں کلین سویپ کرکے مخالفین کو چاروں شانے چت کردیا۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈوارڈنمبر ایک کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار اشفاق احمد چودھری 4096ووٹ لے کر کامیاب،پی ٹی آئی امیدوارمحمد وحید ستار 2703 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

والٹن وارڈ نمبر 2 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےمحمد حنیف 4331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی کےامیدوارمحمد طارق صدیقی 3954ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے ۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈوارڈ نمبر3 میں ن لیگی امیدوارچودھری محمد شریف نے5470ووٹ لےکرمیدان مارا ، پی ٹی آئی امیدوارفیصل بھٹی4753ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈوارڈ نمبر4 میں بھی مسلم لیگ(ن)کے فقیرحسین 1877 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پی ٹی آئی امیدوار محمد اسلم 1850ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈنمبر5 میں ن لیگی امیدوارراجہ نورسبحانی 1850ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، پی ٹی آئی کےجاویدضمیراحمد 1838ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
والٹن وارڈ نمبر 6کےغیر حتمی نتائج کےمطابق ن لیگ نے میدان مارا، نعمان نعیم 4376ووٹ لیکر کامیاب رہے ، پی ٹی آئی کےبشارت علی 2604ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر 8 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بشارت سوہل 4249 لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار عثمان علی 2175 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 9 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے کرامت علی 5058ووٹ لے کر کامیاب،مدمقابل
پی ٹی آئی کےعظمت اللہ وڑائچ 2157ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر10 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار منیرحسین 5973 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پی ٹی آئی کے امیدوار حافظ محمد سفیان2500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر 7 میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے امیدوار صداقت محمود بٹ کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن نے پولنگ منسوخ کردی۔