( قذافی بٹ ) وزیر اعظم عمران خان پندرہ ستمبر کو لاہور آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر منگل کو لاہور پہنچیں گے۔ انہیں صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریفنگ جائے گی۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کو موٹر وے زیادتی کیس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔