احسن اقبال نے سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

احسن اقبال نے سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مسلم لیگ ن نے موٹر وے پر خاتون کےساتھ زیادتی کے واقعہ پر غیرذمہ دارانہ تبصرہ کرنے پر سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ,سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے  کہ خاتون کےساتھ زیادتی کے بعد داد رسی کی بجائے حکومت خود مظلوم کا مذاق بنا رہی ہے۔


سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں موٹروے پر خاتون کےساتھ زیادتی کے واقعہ پر سی سی پی او کو ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ متنازعہ سی سی پی او کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر ہٹایا نہ جانا ہر خاتون کی توہین ہے،  جرم ہر معاشرے میں ہوتا ہے لیکن موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں مظلوم خاتون کی مدد کی بجائے انہی کا مذاق اڑایا گیا۔


احسن اقبال کہتےہیں کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا گیا اور انہیں کرونا وائرس ہو گیا، تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اب اپنی غلطی تسلیم کررہے ہیں،  عمران خان اوران کے وزیر قومی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں،  عمران نیازی کاکام سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں۔

  دوسری جانب متاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، عمر شیخ کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے اور  وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  جواب آنے پر قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ   سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer