(سٹی42)لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر پاکستانی شوبز ستارے بھی اضطراب کا شکار ہوگئے ہیں، نامور پاکستانی اداکار منیب بٹ اپنی بیٹی کے لئے خوفزدہ ہوگئے،اپنے جذبات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گجرپورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنی بیٹیوں کے لئے فکر مند ہیں،فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اس سانحہ کے بعد اپنی بیٹی کے لئے خوفزدہ ہوگئے، بیٹی سے محبت پر اپنے جذبات کا اظہار کرتےانہوں سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ اپنی ننھی جان امل کے لئے خوفزدہ ہیں۔
اداکار منیب بٹ نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی تصویر کے بغیربیٹی کے لئے لکھا کہ ’وہ ہر روز صبح اُٹھ کر اپنی بیٹی امل کو دیکھتے ہیں، محبت سے، اطمینان سے، بے حد چاہت سے لیکن اب اس میں خوف بھی شامل ہو گیا ہے۔‘
اداکار منیب بٹ نے مزید لکھا کہ ’وہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ خوف ہمیشہ رہے گا؟ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں منیب کی جانب سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے موٹروے میں ملوث مجرموں کو لٹکائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔