ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا واپس آنے لگا، 526 نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا واپس آنے لگا، 526 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس واپس آنے لگا،  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد  موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 28724 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے،  پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6379 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 330 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار 790ہو گئی، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 131,880 ہوگئی ہے جب کہ 2440 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97,679 ہے اور 2215 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13,483 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36,942 اور 1256 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2,400 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 65 افراد انتقال کر گئے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3,196 اور 74 افراد انتقال کرچکے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 97,679 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے، اس وقت 1 ہزار مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 96 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer