ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےشیڈول کا اعلان

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےشیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان،انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے، 29 اکتوبر کوعید میلادالنبی ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ بارکےانتخابات 30 اکتوبرکوہوں گے۔

چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سےجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق وکلا کی لائف ممبر شپ کےحصول اور واجبات جمع کرانےکی آخری تاریخ17 ستمبرہوگی، اہل ووٹرزکی ابتدائی فہرست 19ستمبر کو آویزاں کی جائے گی، ابتدائی فہرست پراعتراضات 23ستمبرجبکہ اعتراضات پرفیصلے 25 ستمبر کو ہوں گے۔

حتمی فہرست 26 ستمبر کوجاری کی جائےگی،28 ستمبرسے3 اکتوبرتک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی، کاغذات نامزدگی پراعتراضات اور فیصلے چھ  اکتوبر کو ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فرہست سات اکتوبر کو جاری کی جائے  گی۔

امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظوریا مسترد کرنےکےخلاف پاکستان بار کونسل میں اپیل دس اکتوبر تک دائرجا سکیں گی،،ان اپیلوں پر سترہ اکتوبرکوفیصلے کیے جائیں گے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےامیدوار 17  اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے، 

امیدواروں کی حتمی فہرست 19  اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔

سالانہ انتخابات 29 اکتوبرکوصبح ساڑھےآٹھ بجےسےشام 5 بجے تک ہوں گے، سپریم کورٹ بارالیکشن کےنتائج کا سرکاری اعلان 4 نومبرکوکیا جائےگا، اس مرتبہ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےانتخابات میں تین ہزار دو سو سے زائد وکلاء حق رائےدہی استمال کریں گے۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری،ملتان،بہاولپور،کراچی،پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگربڑے شہروں میں پولنگ سٹیشن بنیں گے، سب سےبڑا انتخابی دنگل لاہورمیں ہوگا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer