ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروےزیادتی کیس میں بڑی پیشرفت

موٹروےزیادتی کیس میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی کرنے کے کیس میں ملوث ملزم وقار نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں خود پیش ہو کر گرفتاری دے دی جبکہ مرکزی ملزم عابد علی تاحال فرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  9 نومبر کی رات لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا  تھا، دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،دل دہلا دینے والے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور حکومتی ادارے حرکت میں آگئے۔

تحقیقات کے دوران گاڑی سے ملنے والے خون اور خاتون کے کپڑوں سے ملنے والے ڈی این اے کے نمونے پہلے سے ڈیٹا بیس میں موجود ملزم عابد کے ساتھ میچ کر گئے تھے جبکہ دوسرے ملزم قار کی شناخت کی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز اسے گرفتار کر نے کیلئے چھاپے مارے گئے اور تاہم دونوں ملزمان میں سے کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا لیکن آج حیران کن انداز میں ملزم وقار الحسن نے خود تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر گرفتاری دیدی جبکہ مرکزی ملزم عابد علی تاحال فرار ہے، وقار شیخوپورہ کا رہائشی ہے,  گزشتہ روز پولیس نے ملزم وقار  اور عابد علی کی تصاویر جاری کی تھیں۔

پولیس ذرائع کےمطابق ملزم وقار نے صحت جرم سے انکار کردیا، دوران تفتیش مبینہ ملزم وقار الحسن کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم عابد علی اس کے برادر نسبتی عباس کا دوست ہے،جبکہ جیوفینسنگ میں آنے والا نمبر بھی اس کے برادر نسبتی عباس کے زیراستعمال تھا،  مرکزی ملزم عابد کا تعلق بہاول نگر سے ہے، وہ لاہور آتا جاتا رہتاہے، ملزم عابد اشتہاری مجرم ہے کئی وارداتوں کا ریکارڈ ہے، ملزم  کی تلاش جاری ہے،

واضح رہےکہ وزیراعلٰی پنجاب نے  موٹروے زیادتی کیس میں  ملزمان کی گرفتاری میں مددکرنیوالوں کیلئے 25 ، 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا،  ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالوں کانام صیغہ راز میں رکھاجائےگا۔ ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے پنجاب پولیس نے فون نمبرز جاری کر دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer