ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی رسد میں کمی کا سلسلہ جاری

برائلر کی رسد میں کمی کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں برائلر  کی رسد میں کمی کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت دو سو سڑسٹھ روپے فی کلو ہو گیا جبکہ رواں ہفتے میں برائلرگوشت بیالیس روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی اونچی پرواز، رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے، زندہ مرغی نو روپے اضافے کے بعد ایک سو چوراسی روپے جبکہ برائلرگوشت تیرہ روپے اضافے کے بعد دو سو سڑسٹھ روپے فی کلو میں دستیاب ہے، رواں ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں بیالیس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

شہریوں اور مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ برائلر کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی، آئے روز قیمت میں اضافے کے باعث اب برائلر بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer