(شاہد ندیم سپرا) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو کنکشن دینےکی تاریخ میں توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کی تاریخ میں سات ماہ کی توسیع کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2017 تک جمع ہونیوالی درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ جون 2016 تک جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹر لگائے جائیں گے،لاہور ریجن کے تمام دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
رواں سال کمپنی نے 48 ہزار صارفین کو کنکشن فراہم کرنے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 30 ہزار کنکشن کم کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی میں مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد درخواستیں التواء کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کنکشن کے حصول کے لیے تین سال تک انتظار کرنا ہوگا۔