پنجاب حکومت کا دریائے راوی کے کنارے فش فارمنگ کا مںصوبہ

پنجاب حکومت کا دریائے راوی کے کنارے فش فارمنگ کا مںصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت کا دریائے راوی کے کنارے فش فارمنگ کا مںصوبہ، بین الاقوامی معیار کے فش فارمز تیار کرنے کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے پر بھی غور، تجاویز طلب کرلیں۔

پنجاب حکومت نے دریائے راوی کے کنارے فش فارمنگ منصوبے اور بین الاقوامی معیار کے فش فارمز تیار کرنے کے لیےمتعلقہ محکموں سے تجاویز طلب کرلیں ہیں۔  گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے کناروں پر فش فارمز بنانے کےلیے محکموں کو دوہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

دریائے راوی کے ساتھ ساتھ دیگر جگہوں پر بھی فش فارمز بنائے جائیں گے جس کا مقصد بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان لانا اور مچھلی کی جدید خطوط پر افزائش و برآمدات کو بڑھانا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو فش فارمز کے مںصوبے میں لانے کی ذمہ داری خود گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اٹھا لی ہے۔ فش فارمز بنانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ لائسنس اور زمینیں لیز پر دی جائیں گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer