انفارمیشن ٹیکنالوجی ترقی کا تیز راستہ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

انفارمیشن ٹیکنالوجی ترقی کا تیز راستہ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کا اچانک دورہ، شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کے لیے قائم ای خدمت مراکز بھی پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے محکموں اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ارفع کریم ٹاور میں سٹیزن کال سینٹر، میٹرو بس کنٹرول روم، مرکزی ڈیٹا سینٹر، لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ڈیٹا روم اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوری طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ شکایت سیل کے قیام کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا اس شکایت سیل کے قیام سے عوام سے متعلقہ مسائل فوری حل کئے جائیں گے، یہ شکایت سیل صوبے کے عوام کی شکایات کے ازالے میں موثر کردار ادا کرے گا۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے قائم کال سینٹر کے بارے میں موثر انداز میں آگاہی مہم چلائی جائے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے، اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں: 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ای خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ مرکز میں شہریوں سے ملاقات کی اوران سے مسائل کے حل بارے دریافت کیا۔ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای خدمت مرکز میں ہر کام سسٹم کے تحت ہوتا ہے، عوام کی سہولت کے لیے ایسے مرکز ہر ضلع میں قائم ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے خدمت مراکز کے قیام کے دائرہ کار میں اضافے کااعلان بھی کیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ انہیں یہاں آکر کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آتی۔        

Shazia Bashir

Content Writer