ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانا راوی پل خستہ حالی کا شکار

پرانا راوی پل خستہ حالی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پرانا راوی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے، مگر تاحال بھاری ٹریفک بحال ہے۔ ٹریفک پولیس ابھی تک انتظامات کرنے میں نا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے پرانے راوی پل پر بھاری ٹریفک کو روکنے کے لیے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے پل خستہ حالی کا شکار ہے مگرابھی تک یہاں سے بھاری ٹریفک کا داخلہ بند نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک جام رہتا ہے۔

 مسافروں کا کہنا تھا  کہ پرانے راوی پل پر نہ توکوئی وارڈن تعینات کیا گیا ہے اور نہ ہی بھاری ٹریفک کو روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی گئی ہیں یوں لگتا ہے کے جیسے سی ٹی او ملک لیاقت کو کسی بڑے حادثہ کا انتظار ہے۔پرانے راوی پل سے گزرتے مسافروں کا مطالبہ ہے کہ پل کی تعمیر کی جائے اور بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer