ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنا زہ کونسی شخصیت پڑھائے گی ،  پتہ چل گیا

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنا زہ کونسی شخصیت پڑھائے گی ،  پتہ چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جاتی عمرہ منتقل ہوتے ہی اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگی رہنماوں کا تانتا بندھا رہا،نمازجنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف  سے تعزیت کے لیے مسلم لیگی قائدین سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،حمزہ شہباز شریف ، سلمان شہباز،جنید صفدر،راحیل منیر،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،علی پرویز، شہباز، میئر لاہور مبشرجاوید،لیلی خان،مریم امیر مقام ،ڈپٹی میئر اعجازحفیظ اورنگزیب،غزالی سلیم بٹ،چوہدری اقبال گجر،سیف کھوکھر،فیصل سیف،علی رضا گیلانی،مہراشتیاق، ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،اختر رسول، طلال چوہدری، حاجی اللہ رکھا مصدق ملک،بلال یاسین اور زبیر گل شامل تھے،آج شب شام چار سےچھ بجے تک ایک سو چالیس کارکنان نواز شریف ملاقات کریں گے ۔

لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کا نمازجنازہ مولانا طارق جمیل شریف سٹی میں جمعے کی شام پانچ بجے پڑ ھائیں گے جبکہ رسم قل اتوار کو ہو گی، قبر میاں شریف کے پہلومیں دو قبریں چھوڑ کر بنائی جائے گی۔علاوہ ازیں تعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگ کے دیگر ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شامل تھے جو شام ہونے کیساتھ روانہ ہوگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer