اسرار احمد: انتہائی خطرناک جرائم میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نےاس کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔
عابد باکسر کو پولیس افسران کو دھمکانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ عابد باکسر کے مسلح گارڈز اور ملازمین بھی پولیس حراست میں ہیں۔
بعد ازاں پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم عابد باکسر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا ہے ۔
ملزم عابد باکسر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کا موبائل نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔
لاہور پولیس کے آپریشنز، انویسٹیگیشن اور سی آئی اے ونگ عابد باکسر کے پولیس حراست سے فرار کےواقعہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔